دنیا

آزادی اظہار کا مطلب دوسروں کی توہین، اذیت اور آزار پہنچانا نہیں

شیعہ نیوز: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹں ٹروڈو نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی تشہیر کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ آزادی اظہار حدود کے اندر ہونی چاہیے۔ آزادی اظہار کا مطلب دوسروں کی توہین اور انھیں اذیت و آزار پہنچانا نہیں ہے۔

کینیڈا کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم آزادی اظہار کے حق کا دفاع کرتے ہیں تاہم اس کی حدود ہوتی ہیں اور اسے کسی کو اذیت پہنچانے کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ ہمیں دوسروں کا احترام خود پر لازم سمجھنا چاہیے اور بے سبب اپنے معاشرے میں شامل اور اس سیارے کے کسی بھی باسی کو جانتے بوجھتے اذیت پہنچانے کے لیے اپنی آزادی کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

کینیڈا کے وزیرا عظم نے خود کو فرانسیسی صدر کے بیانات سے لاتعلق رکھا اور آزادی اظہار کے ذمے دارانہ استعمال پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا جیسے متنوع معاشرے میں ہمیں اپنے الفاظ کے اثرات سے باخبر ہونا چاہیے اور بالخصوص پہلے ہی سے امتیازی سلوک اور تفریق کے شکار طبقات کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ علاوہ ازیں انہوں نے فرانس میں کے علاقے نیس میں ہونے والے حملے کی بھی مذمت کی۔

واضح رہے کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی تشہیر اور صدر میکرون کی جانب سے اس قبیح عمل کی تائید کے بعد پوری دنیا کے مسلمانوں میں فرانس کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close