حقیقی آزادی مارچ رواں دواں، مظاہرین کے خلاف ریاستی مشینری کا استعمال
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کال پر ملک بھر سے قافلے حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کیلئے اسلام آباد روانہ ہوئے لیکن وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے شرکاء کو اسلام آباد پہنچنے سے روکنے کیلئے ریاستی مشینری کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے۔
پنجاب میں صورتحال سب سے زیادہ کشیدہ ہے جہاں تقریبا ہر بڑے شہر میں پولیس مظاہرین پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کرتی نظر آئی اور ہزاروں کارکن اب تک گرفتار کیے جاچکے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں نیوٹرلز کو خبردار کرتا ہوں پوری قوم آپ کو دیکھ رہی ہے، عمران خان
عمران خان کی قیادت میں مرکزی جلوس کے پی کے سے روانہ ہوچکا ہے جس میں لاکھوں کی تعداد میں مظاہرین موجود ہیں۔
عمران خان نے حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب مین کہا کہ تمام رکاوٹوں کے باوجود ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے۔
یاد رہے کہ یہ حقیقی آزادی مارچ پاکستان میں امریکی مداخلت اور سازش کے خلاف ہے اور اس مارچ کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ فوری طور پر نئے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔