اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عزاداری پر ایف آئی آرز کے خلاف جلد بڑا قدم اٹھائیں گے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے دورہ ضلع لیہ کے موقع پر علمائے کرام و عمائدین سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت میں لوگوں کو رات کی تاریکی میں گھروں سے غائب کرنا غیر آئینی ہے، عزاداری کیخلاف ایف آئی آرز کے اندراج پر جلد بڑا قدم اٹھائیں گے، نصاب تعلیم میں خاموشی سے کی جانے والی تبدیلیاں کسی صورت قبول نہیں۔

اس موقع پر ایس یو سی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ بھی موجود تھے۔ علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی کا کہنا تھا کہ شیعہ علماء کونسل پاکستان وطن عزیز میں مظلومین جہان اور عوام کی موثر اور نمائندہ جماعت ہے، جو عوامی خدمت کے جذبہ کے تحت ملک کے کونے کونے میں سرگرم عمل ہے۔ مہنگائی، بیروزگاری اور لاقانونیت کے خلاف شیعہ علماء کونسل کا کردار تاریخ کا نمایاں باب ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی کی بصیرت افروز قیادت میں شیعہ علماء کونسل پاکستان فلاحی، سماجی، مذہبی اور سیاسی مدار میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ملت جعفریہ کو حق نہیں دو گے تو ہم اپنا حق چھیننا جانتے ہیں

انہوں نے موجودہ حکمرانوں کی بعض ناقص اور غیر قانونی پالیسی کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے ملک بھر میں عزاداری سید الشہداء پر کاٹی گئی ایف آئی آرز کی مذمت کی اور واضح کیا کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایات کے مطابق عزاداری سید الشہداء سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں حکومت سے مطالبہ کیا کہ عزاداری کے خلاف کاٹی گئی ایف آئی آرز فوری واپس لی جائیں۔ بصورت دیگر مجبوراََ ان کو عوامی اجتجاج کے ذریعے آئینی اور قانونی جدوجہد کا راستہ اپنانا ہوگا۔ انہوں نے ملک میں مہنگائی، بیروزگاری اور لاقانونیت کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے حکومت کی غیر مؤثر پالیسیوں کو بہتر بنانے کے لیے ملک کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی آراء سے قومی پالیسی تشکیل دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ قبل ازیں مرکزی وفد نے مرجع سید محمد علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے مزار اقدس پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button