دنیا

آزر بائیجان نے اہم شہر ’’شوشا‘‘ کو آرمینیا سے آزاد کروا لیا، الہام علی یوف

شیعہ نیوز: آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کا کہنا ہے کہ آذربائیجان نے قرہ باغ کے دوسرے اہم شہر ’’شوشا‘‘ کو آرمینیا سے آزاد کروا لیا ہے۔

الہام علی یوف نے قوم سے خطاب میں کہا کہ آج آذربائیجان کی تاریخ کا یادگار دن ہے، ہم نے شوشا واپس لے لیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق شوشا کی آزادی کے اعلان کے بعد باکو میں سڑکوں پر شہریوں نے جشن منایا۔

ترک صدر اردوان نے قرہ باغ کے اہم شہر شوشا آزاد کرانے پر آذربائیجان کو مبارکباد دی۔ اردوان نے کہا کہ شوشا میں کامیابی پر آذربائیجان کی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔

دوسری جانب آرمینیا نے آذربائیجان کے شوشا شہر آزاد کرانے کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ وزارت دفاع آرمینیا کا کہنا ہے کہ نگورونو قرہ باغ کے شہر شوشا میں شدید لڑائی جاری ہے۔

واضح رہے کہ نگورنو قرہ باغ کو بین الاقوامی طور پر آزربائیجان کا حصہ تسلیم کیا جاتا ہے لیکن 1994ء میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ ختم ہونے کے بعد سے اس کا حکومتی انتظام آرمینیائی نسل کے لوگوں کے پاس ہے۔ حالیہ برسوں میں نگورنو قرہ باغ پر آرمینیا اور آدربائیجان کے درمیان ہونے والی یہ سخت ترین لڑائی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close