پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سانحہ شب عاشور جیکب آباد کیس ری اوپن کیا جائے، وارثان شہداء

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد اور وارثان شہداء کمیٹی کے زیراہتمام شہداء سانحہ شب عاشور جیکب آباد کی چوتھی برسی کے موقع پر عظمت شہداء کانفرنس منعقد کی گئی ۔

کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی، اہل سنت کے ممتاز عالم دین مولانا غلام رسول سومرو ،اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر نسیم عباس منتظری، شیعہ علماء کونسل لاڑکانہ کے ضلعی صدر مولانا محسن علی مفکری، آئی ایس او کے مرکزی رہنما برادر فہیم عباس، جیکب آباد سوشل فورم کے چیئرمین عبدالحئی سومرو، صوبائی رابطہ سیکریٹری ایم ڈبلیو ایم برادر فدا عباس، عوامی پارٹی کے چیئرمین دلمراد لاشاری، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنما حاجی مولانا سیف علی ڈومکی، مولانا حسن رضا غدیری، مولانا منور علی سولنگی و دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ حکومت وارثان شہداء شکارپور و جیکب آباد سے کئے گئے وعدوں اور معاہدے پر عملدرآمد کرے۔سندھ کے عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ حکمران طبقہ عوامی مسائل سے بے نیاز ہوکر مال بنانے میں مصروف ہے حکمرانوں کی کرپشن کے قصے زبان زد عام ہیں۔

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا سانحہ شب عاشور جیکب آباد کا کیس ری اوپن کیا جائے اور دہشت گردوں کو سرعام پھانسی دی جائے۔ مقام تعجب ہے کہ ڈی آئی جی پریس کانفرنس کرکے دہشت گردوں کے نام اور ثبوت پیش کرتا ہے جبکہ اس کے ماتحت پولیس ایس ایچ او پی ڈی ایس پی دہشت گردوں کے سہولت کار بن جاتے ہیں۔ چیف جسٹس عدالتوں سے دہشت گردوں کے با عزت بری ہونے کا نوٹس لیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button