اسلامی تحریکیں

ایک منظم سازش کے تحت بابری مسجد کو چھین لیا گیا، اسد الدین اویسی

شیعہ نیوز: ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کے بعد آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کا اس حوالے سے اہم بیان سامنے آیا ہے۔ اسد الدین اویسی نے اپنے آفیشل ایکس پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے۔ اسد الدین اویسی نے یہ ویڈیو اپنے ایکس ہینڈل پر اپ لوڈ کیا، جس میں وہ بالواسطہ طور پر بابری مسجد کا ذکر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اسد الدین اویسی نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ 6 دسمبر کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا، جب آپ ان تمام سیاسی جماعتوں سے پوچھتے ہیں کہ وہ بات کیوں نہیں کرتے، تو وہ کہتے ہیں، اس کو بھول جاؤ۔ انہوں نے کہا ’’میں ان لوگوں سے پوچھ رہا ہوں کیا تم اپنے والد کی موت کو بھول سکتے ہو، کیا آپ اپنی ماں کی موت کو بھول سکتے ہو‘‘۔ انہوں نے بی جے پی کو مخاطب کورتے ہوئے کہا ’’تم نے ایک منظم سازش کے تحت اس مسجد کو چھین لیا اور بہت سے مسائل پیدا ہوئے‘‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button