مشرق وسطی

بغداد : امریکی سفارت خانے کے قریب راکٹوں سے حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے کے قریب دو راکٹ فائر کئے گئے۔

عراق کی سیکورٹی کے ذرائع نے خبردی ہے کہ بغداد میں امریکی سفارت خانے کے قریب دو راکٹوں کے گرنے کے بعد علاقے میں خطرے کے سائرن بجنے لگے ۔

عراق کے سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے قریب ہونے والے راکٹ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

دوسری جانب بغداد کے مرکز میں ہونے والے دھماکے میں آس پاس کی عمارتوں کو نقصان پہنچاہے ۔

گذشتہ ہفتے بھی عراقی دارالحکومت بغداد میں کئی دھماکے ہوئے تھے ۔

بغداد میں وقفے وقفے سے کار بم دھماکے اور عام شہریوں پر دہشت گردانہ حملے ہوتے رہتے ہیں ان حملوں میں اب تک سیکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button