
بغداد: امریکہ کا حشد الشعبی کے کنوائے پر حملہ, 6 افراد شہید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی فضائیہ نے بغداد کے شمال میں عراقی رضاکار فورس’’ حشد الشعبی‘‘ کے ایک اور کنوائے پر حملہ کیا ہے۔ جس کے نتیجے میں 2 گاڑیاں تباہ اور 6 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
عراقی فوج کے مطابق حشد الشعبی کے کنوائے کی 3 گاڑيوں میں سے 2 گاڑیوں کو نشانہ بنایا گيا، جن میں آگ لگ گئی اور جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید ہوگئے۔
حملے کے بعد علاقے میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں۔ الحدث ٹیلی ویژن کے مطابق امریکہ نے یہ حملہ بھی ڈرون کے ذریعے کیا۔
عراقی ذرائع نے امریکہ کے تازہ بزدلانہ حملے میں عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے کمانڈر شبل الزیدی، رائدالکروی اور حامد الجزائری کی شہادت کی تردید کردی۔
اس سے پہلے آمدہ خبروں میں کہا گیا تھا کہ مذکورہ تینوں کمانڈر امریکہ کے تازہ فضائی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔
پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران عراق میں امریکہ کا یہ دوسراہ دہشت گردانہ حملہ ہے۔
واضح رہے کہ کل صبح بروز جمعہ بغداد ايئر پورٹ کے قریب امریکہ کے وحشیانہ اور مجرمانہ فضائی حملے میں ایرانی سپاہ قدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی مہندس سمیت 10 افراد شہید ہوگئے