مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صیہونی حکومت کا جنوبی لبنان پر ڈرون حملہ، 14 افراد زخمی

شیعہ نیوز: صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان کے علاقے النبطیہ پر ڈرون حملہ کیا ہے جس میں 14 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے ڈرون حملہ کرکے جنوبی لبنان کے علاقے النبطیہ میں تباہی مچادی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجے میں 14 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ اسمبلی میں حماس کی قیادت کا پرتپاک استقبال

مقامی ذرائع کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقے النبطیہ میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی جو صیہونی حکومت کے ڈرون حملے کا نتیجہ تھا۔

لبنانی وزارت صحت نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق حملے میں کم از کم 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

المیادین چینل کے نامہ نگار کے مطابق صیہونی ڈرون نے النبطیہ کے علاقے میں ایک غیر فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں یہ جانی نقصان ہوا۔ گاڑی میں سبزی لے جایا جارہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button