مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

بغداد سے القاعدہ کے سابق سربراہ الزرقاوی کا نائب گرفتار

شیعہ نیوز: عراقی سکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق دارالحکومت سے بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سابق سربراہ ابو مصعب الزرقاوی کے ایک نائب کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عرب ای مجلے بغداد الیوم کے مطابق عراقی فیڈرل پولیس نے ایک خصوصی کارروائی کے دوران بغداد کے محلہ ’’الرفاق‘‘ سے القاعدہ کا ایک مرکزی سرغنہ گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی پولیس کی جانب سے صوبہ دیالی سے اس دہشت گرد کی تعقیب جاری تھی جبکہ کامیاب انٹیلیجنس آپریشن کے بعد بغداد کے ایک محلے سے اسے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والا دہشت گرد صوبہ دیالی کے علاقے ’’ھبھب‘‘ کے اندر القاعدہ کے لئے سرگرم تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button