مشرق وسطی

بحرین میں ہونے والے پرامن مظاہروں پر سکیورٹی فورسز کا حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بحرین کی انقلابی تحریکوں اور تنظیموں کی اپیل پر انقلاب 14 فروری کی نویں سالگرہ کے موقع پر بحرین کے عوام نے ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے۔

بحرین میں ہونے والے پر امن مظاہروں پر بحرین کی سکیورٹی فورسز نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کئی بحرینی گرفتار ہوئے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی سکیورٹی فورسز نے کل رات منامہ اور دیگر شہروں من جملہ بلاد القدیم، السنابس، المصلی اور کرانۃ میں ہونے والے مظاہروں پر حملہ کیا اور آنسو گیس کے گولے داغے اور 5 بحرینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ تاجروں نے بھی کل ہڑتال کی جس کی وجہ سے تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں۔

بحرین کے عوام چودہ فروری دوہزار گیارہ سے انقلابی تحریک چلا رہے ہیں جس کا مقصد ملک پر مسلط خاندانی آمریت کا خاتمہ کر کے مکمل جمہوری حکومت قائم کرنا ہے۔

بحرین کی شاہی حکومت عوام کے مطالبات پورے کرنے کے بجائے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے کرائے کے فوجیوں کی مدد سے ملک میں جاری انقلابی تحریک کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے جس کے دوران سیکڑوں بحرینی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

آل خلیفہ خاندان نے اپنی آمریت کو بچانے کے لیے مختلف انقلابی رہنماؤں اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں سمیت ہزاروں افراد کو گرفتار کرکے جیلوں میں بند کر رکھا ہے جس میں متعدد کو طویل المدت قید اور حتی موت کی سزائین سنائی جا چکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button