
بحرین، محرم شروع ہوتے ہی شیعوں پر مظالم بڑھ گئے
صرف ایک ہی ہفتے میں 23 افراد کو گرفتار کر لیا ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بحرین میں آل سعود کی پشت پناہی پر چلنے والی آل خلیفہ حکومت نے محرم الحرام شروع ہوتے ہی انقلابیوں کو کچلنے کے اقدامات شروع کردیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بحرین میں قائم انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کے مطابق بحرین پر قابض آل خلیفہ کییزیدی حکومت نے محرم الحرام کی آمد پر بحرین کے انقلابی شہریوں کو کچلنے کیلئے اپنی تازہ کمپین میں 26 اگست سے یکم ستمبر کے دوران صرف ایک ہی ہفتے میں 23 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔
آل خلیفہ کییزیدی حکومت نے 20 افراد کو ان کے گھروں پر چھاپہ مار کر جبکہ "ملک فہد” محل سے 1، انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 1 اور سڑک پر راہ چلتے 1 راہگیر کو بھی گرفتار کیا ہے۔
واضح رہے کہ آل سعود کی پشت پناہی میں چلنے والی بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے ملک بھر میں مخالفین کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا ہوا ہے۔