بحرینی عوام کی انقلابی تحریک آزادی کی نویں سالگرہ کا آغاز
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چودہ فروری، بحرینی عوام کی انقلابی تحریک کے آغاز کا دن ہے ۔ نو سال قبل آج ہی کے دن ، یعنی چودہ فروری دو ہزار گیارہ کو بحرین کے عوام نے دارالحکومت منامہ کے پرل اسکوائر پر مظاہرہ کرکے ملک میں اصلاحات اور جمہوریت کے لئے تحریک کا آغاز کیا تھا۔
بحرینی عوام نے چودہ فروری کی تحریک آزادی کو نو سال مکمل ہونے کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے جن پر آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی کارندوں نے حملہ کردیا ہے۔
بحرینی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں کے حملوں کے بعد مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔
بحرینی دارالحکومت منامہ اور دیگر شہروں کی سڑکوں پر اترے بحرینی مظاہرین پر سیکورٹی فورسز نے طاقت کا استعمال کیا اور متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔
جمعہ کو بحرین کے مختلف شہروں میں تاجروں اور دوکانداروں نے اپنا کار وبار بند کررکھا اور آزادی کی تحریک کے حق میں نکالے گئے جلوسوں اور مظاہروں کی حمایت کا اعلان کیا۔
اس درمیان بحرینی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے چار گھروالوں کے سرپرستوں کو پوچھ تاچھ کے طلب کیا جن کے بیٹے مظاہروں کے دوران شہید ہوچکے ہیں۔ جن لوگوں کو سیکورٹی اداروں میں طلب کیا گیا ہے ان میں دو علماء بھی شامل ہیں۔