مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

بحرینی بادشاہ کا بیت مقدس سے منہ موڑتے ہوئے تل ابیب میں اپنا سفارت خانہ قائم کرنے کا حکم

شیعہ نیوز: خلیجی ریاست بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے اسرائیلی ریاست میں بحرین کا سفارت خانے قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔

بحرینی فرمانروا کا یہ فرمان شاہی دربار کی طرف سے جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مملکت جلد ہی تل ابیب میں اپنا سفارتی مشن مقرر کرے گی۔ شاہی فرمان میں بحرینی وزیر خارجہ کو تل ابیب میں بحرین کا سفارت خانہ قائم کرنے کا حکم دیتے ہوئے اس فرمان کو شاہی گزٹ میں شائع کیا گیا ہے۔
بحرینی فرمانروا نے خالد یوسف الجلاھمہ کو تل ابیب میں سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نگرانی میں اسرائیل اور بحرین نے سفارتی تعلقات کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close