مشرق وسطی

بحرینی نوجوان کے جنازہ میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے بازی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بحرینی عوام نے آل خلیفہ حکومت کی جیل میں شہید ہونے والی بحرینی نوجوان سیدکاظم سید عباس کے جلوس جنازہ میں شرکت کرکے حکومت کے خلاف شدید نعرے لگائے اور ملک میں سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کیا۔

آل خلیفہ حکومت کی جیل میں سیکورٹی اہلکاروں کے وحشیانہ مظالم کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہونے والے بحرینی نوجوان سید کاظم سید عباس کے جلوس جنازہ میں بحرینی شہریوں نے بڑے پیمانے پر شرکت کی اور آل خلیفہ حکومت کی وحشی گری کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

بحرین کےدارالحکومت منامہ کے جنوب مغرب میں واقع شہر السہلہ میں بحرینی نوجوان شہید سیدکاظم سید عباس کے جنازے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔

بحرین کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت الوفاق نے ایک بیان جاری کر کے سید کاظم سید عباس کو آل خلیفہ حکومت کے ذریعے ڈھائے گئے مظالم کو تحمل کرنے والی علامت قرار دیا۔

بحرینی نوجوان شہید سید کاظم کو دوہزار پندرہ میں بحرین کے ہوائی اڈے پرگرفتار کرلیا گیا تھا اور ملک میں تخریبی کارروائی میں ملوث ہونے جیسے بیہودہ الزام میں انہیں دس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

جیل میں بحرینی سیکورٹی اہلکاروں نے اس نوجوان کوشدید ایذائیں دیں اور وہ کینسر جیسے موزی مرض میں بھی مبتلا ہوگئے تھے لیکن اس کےباوجود انہیں علاج سے محروم رکھا گیا اور یوں سید کاظم ایذا رسانیوں کے باعث پیدا ہونے والے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button