مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراق، حشد الشعبی نے داعش کے دو اہم کمانڈرگرفتار کرلیے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق میں عوامی مزاحمتی فورس حشدالشعبی نے آپریشن کے دوران مزید 2 داعشی دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق عراقی عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے شمالی شہر موصل میں حشد الشعبی کی نینوی انٹیلیجنس یونٹ اور بریگیڈ 33 کی جانب سے ہونے والے ایک مشترکہ آپریشن میں بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش کے 2 کمانڈرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حشد الشعبی کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار شدہ داعشی کمانڈرز میں سے ایک صوبہ نینوی میں ہونے والے بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

واضح رہے کہ عراقی عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کی جانب سے عراق کے صوبوں نینوی اور صلاح الدین کے شامی سرحد تک پھیلے وسیع علاقوں میں گذشتہ ماہ سے جاری آپریشن میں تاحال دسیوں داعشی دہشتگرد ہلاک اور متعدد داعشی کمانڈرز گرفتار کئے جا چکے ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close