مشرق وسطی

بحرینی غدار نے وزیر اعظم نیتن یاہو کو دورے کی دعوت دی

شیعہ نیوز : قبلۂ اول کے غدار بحرین کے ولی عہد نے تمام تر شرم و حیا اور عالم اسلام میں پائی جانے والی حساسیت کو نظر انداز کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو منامہ کے دورے کی باضابطہ دعوت دی ہے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد بن عیسی آل خلیفہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان بن حمد نے انہیں اپنے ملک کے دورے کی دعوت دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم اور بحرین کے ولی عہدنے اپنی ٹیلی فونی گفتگو میں منامہ اور تل ابیب کے درمیان دوطرفہ تعاون کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ہے۔

صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ گابی اشکنازی، چودہ دسمبر کو بحرین کا دورہ کرنے والے تھے تاہم نیتن یاہو ان سے پہلے ہی بحرین جانا چاہتے ہیں تاکہ منامہ کا دورہ کرنے والے وہ صیہونی حکومت کے سب سے پہلے اعلی عہدے دار بن جائیں۔

اس سے قبل بحرین کے وزیر خارجہ عبد اللطیف الزیانی نے اٹھارہ نومبر کو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ پہلی بار اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button