
دہشت گرد ملک میں آگ اور خون کے کھیل کا دوبارہ آغاز چاہتے ہیں، بلوچستان میں شیعہ قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں: علامہ راجہ ناصر عباس
بلوچستان کے علاقے مچھ میں شیعہ ہزارہ زادوروں کے سفاکانہ قتل کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیعہ ہزارہ کے قاتلوں کے کیفر کردار تک پہنچنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشت گرد ملک میں آگ اور خون کے کھیل کا دوبارہ آغاز چاہتے ہیں،ملک دشمن قوتیں قومی سلامتی کے خلاف ایک بار پر متحرک ہو رہی ہیں،گزشتوں دنوں بلوچستان میں سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ شیعہ ہزارہ قبائل نے ماضی میں بھی حب الوطنی کی قیمت ہزاروں افراد کی شہادت کی صورت میں ادا کی،شیعہ ہزارہ کے قاتلوں کے کیفر کردار پہنچنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے ہا کہ درندگی و سفاکیت کا یہ باب اب بند ہو جانا چاہیے، قوم کسی مزید نقصان کی متحمل نہیں رہی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضرب عضب اور آپریشن رد الفساد کے ثمرات کو ضائع نہ ہونے دیا جائے ،بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور بے رحمانہ آپریشن کا آغاز انتہائی ضروری ہے۔