بلتستان: معروف کالم نگار اور ماہر تعلیم سید جعفر شاہ کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر کا اندارج
شیعہ نیوز: ڈی سی بلتستان شہریار شیرازی وٹس آپ گروپ پر اختلاف راٸے کے ایک کمنٹس کو لیکر بے بنیاد اور جھوٹی ایف اٸی کا اندراج کرایا جو کہ باعث تشویش اور قابل مذمت ہے۔
آغا باقر حسینی کے بعد بلتستان روندو سے تعلق رکھنے والے ہر دل عزیز ملنسار استاد مشہور و معروف کالم نگار و ماہر تعلیم پی ایچ ڈی اسکالر ایڈوکیٹ جعفر شاہ کاظمی پر ایف آٸی ار انتہاٸی حیران کن ہے۔ اگر بیروکریسی میں براجمان افراد
کی جانب سے دن دھاڑے روڈ بلاک کرکے قتل عام کی دھمکی دینے والوں کے بجاٸے اس طرح اختلاف راٸے کی بنیاد پر زاتی عناد کی وجہ سے بے گناہ لوگوں کے خلاف ایف اٸی ارز کا اندراج کرکے بے گناہ انسانوں کو ہراساں کرے گی تو یہ انتہاٸی تکلیف دہ امر کا باعث ہوگا ۔
ڈپٹی کمشنر بلتستان شہریار شیرازی پرامن بلتستان کے باسیوں کےخلاف اس طرح کا بیانک کھیل کھیلنے سے اجتناب کریں۔
سید جعفر شاہ کاظمی ایک محب وطن علاقہ دوست ماہر تعلیم ادیب و کالم نگار ہیں۔
ان کےخلاف درج کی جانے والی ایف اٸی ار کو فوری طور پر واپس لیا جاٸے ۔