
ایک اسلامی ملک کا شرمناک اقدام، امت مسلمہ میں شدید غصہ
امت مسلمہ کی کمر میں خنجر مار کرخیانت کا ارتکاب کیا ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی ملک کہلانے والے بنگلا دیش نے اسرائیل سے ناجائز تعلقات قائم کرتے ہوئے اسرائیل پر عائد سفری پابندیاں اٹھا لیں۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی مسلمانوں کے بہیمانہ حملوں اور مسجد اقصیٰ پرناجائز قبضے کے باوجود ایک اور مسلمان ملک بنگلادیش اسرائیل کے آگے ڈھیرہوگیا ، بنگلا دیشی حکومت نے قابض و غاصب ناجائز اسرائیلی ریاست کے ساتھ منقطع اپنے سفری روابط کو بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے ، اب بنگلادیشی شہری اسرائیل اور اسرائیلی شہری باآسانی اور بغیر کسی رکاوٹ کے بنگلادیش کا سفر کرسکیں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ارضِ فلسطین کے بہادر قوم کی تاریخی فتح دراصل ساری دنیا کے حریت پسندوں کی فتح ہے.عارف حسین
بنگلادیش کے پاسپورٹ پر پاکستانی پاسپورٹ کی طرز پر درج عبارت یعنیٰ یہ پاسپورٹ ماسوائے اسرائیل تمام ممالک کے لئےکارآمد ہے کو بھی حذف کردیا گیا ہے اور اب یہ پاسپورٹ دنیا کے تمام ممالک کے لئے کارآمد ہے کی عبارت تحریر کردی گئی ہے۔
دوسری جانب بنگلا دیشی حکومت کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ سفری روابط کی بحالی کو اسرائیل کی جانب سے خوب سراہا گیا ہے۔ سابق اسرائیلی سفیر اور اسرائیلی وزارت خارجہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر برائے ایشیاءو پیسفک گیلاد کاہن نے بنگلادیشی حکومت کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ بنگلادیشی حکومت مزید قدم اٹھائے اور اسرائیل کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات بھی جلد بحال کرے تاکہ دونوں ممالک کے عوام اس سے مستفید ہوسکیں ۔
واضح رہے کہ ابھی فلسطینی شہداء کا کفن بھی میلا نہیں ہوا اور بنگلادیش نے امت مسلمہ کی کمر میں خنجر مار کرخیانت کا ارتکاب کیا ہےجس سے مظلومین فلسطینی مسلمانوں کی قربانیوں کونظر انداز کیا گیا ہے۔