ریاستی امن معاہدہ کُرم کےتکفیری وہابی دہشت گردوں کی جوتی کی نوک پر، ایک اور شیعہ جوان شہید
یہ سب ملی بھگت ہے اس لئے اپنے تکفیری دہشت گرد ساتھیوں کو یہ کچھ نہیں کہتے جنہوں نے پاکستانی فوجیوں کے سروں کو کاٹ کر ان کے ساتھ کئی بار فٹ بال کھیلی ہے
شیعہ نیوز : ضلع کرم میں ریاست پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والے امن معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ ملک دشمن تکفیری وہابی دہشت گردسکیورٹی اہلکاروں پر حملے، شیعہ مسافروں اور ڈرائیوروں کے قتل عام ، اشیائے ضروریہ کی لوٹ مار اور املاک کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہیں۔ ساتھ ہی پاراچنار پر چاروں طرف سے جنگ مسلط کر دی گئی ہے ،تمام اطراف سے شیعہ آبادیوں پر حملے جاری ہیں،تکفیری وہابی دہشت گردوں کے مورچے اور بنکرز اب بھی موجود ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ساتین مورچے سے بالش خیل گاؤں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شیعہ جوان سید وسیم ولد سید کمال نے جام شہادت نوش کیا۔
دوسری جانب عسکری ادارے ، وفاقی حکومت، صوبائی حکومت بالکل خاموش اور کہتے ہیں کہ سب اچھا ہے، کئی ماہ سے پارہ چنار محاصرہ میں ہے کئی لاکھ آبادی کو ذندہ دفن کرنے کی سازش تیار کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان صاحب ! نااہل علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر محمد علی سیف کو فوری برطرف کریں
مقامی عمائدین کا کہنا ہے کہ اب پاکستان بھر اور عالمی سطح پر احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے، پھر گلہ نہ کرنا خفہ نہ ھونا اگر یہ خلاف ورزی دوسری طرف سے ھوتی تو دہشت گردوں کا ساتھی بیرسٹر سیف اور عسکری اداروں کے نمائندے وفاقی حکومت کے نمائندے کہتے کہ ابھی ابھی اس گاوں کو خالی کرو کیونکہ معاہدے میں لکھا ھے مگر یہ سب ملی بھگت ہے اس لئے اپنے تکفیری دہشت گرد ساتھیوں کو یہ کچھ نہیں کہتے جنہوں نے پاکستانی فوجیوں کے سروں کو کاٹ کر ان کے ساتھ کئی بار فٹ بال کھیلی ہے۔
دوسری جانب شیعیان پاراچنار مسلسل اپنے صبر وضبط کا مظاہرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں، اہل سنت اکثریتی بوشھرہ گاؤں سے کچھ کم عمر لڑکے احمد زاھی اہل تشیع گاؤں آئے تھے جنکو کچھ خوراکی سامان اور نقدی دیکر والد کو فون کرکے بحفاظت واپس ان کے گھروں کو بھیج دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ انہی تکفیری وہابی دہشت گردوں نے دو روز قبل تیسری مرتبہ سرکاری امدادی کاروان پر حملہ کرکے سکیورٹی اہلکاروں سمیت 9 شیعہ مسافروں اور ڈرائیورز کو بے دردی سے شہید کیا تھا۔