پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اسیرشیعہ عزادار کے گھرپر کالعدم سپاہ صحابہ اور تحریک لبیک کا حملہ

شیعہ نیوز:: کالعدم سپاہ صحابہ اور اس کی اتحادی کالعدم تحریک لبیک کے کارندے ملک کا امن تباہ و برباد کرنے کی مذموم کوششوں میں مصروف، اورنگی ٹاؤن کراچی میں توہین صحابہ کے جھوٹے الزام میں گرفتار شیعہ جوان جمال یوسف کے گھر پر حملہ، شبیہ علم حضرت عباس ؑ کی بے حرمتی ، اسیر کے بند گھر پر کافر کافر شیعہ کافر کی چاکنگ، دروازے کے تالے توڑ کر گھرمیں موجود عزاخانے کی توہین، قیمتی اشیاء چوری کرلی گئی، آج سٹی کورٹ سے بے گناہ اسیر جمال یوسف کی ضمانت کی درخواست پر رہائی متوقع ہے ۔ حملہ عدالتی فیصلے پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے رہائشی عزادار جمال یوسف جنہیں ایک چند ہفتے قبل کالعدم سپاہ صحابہ اور اس کی اتحادی کالعدم تحریک لبیک کے کارندوں نے توہین صحابہ کے جھوٹے اور من گھڑت الزام کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کرواکر گرفتار کروادیا تھا اس کے بند گھر پر مسلح دہشت گردوں نے دھاوابول دیا۔ذرائع کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ اور کالعدم تحریک لبیک کے مقامی غنڈوں نے جمال یوسف کے گھرکے تالے توڑ کر ان گھس کر عزاخانے اور شبیہ علم حضرت عباس ؑ کی توہین اور بے حرمتی کی اور قیمتی تبرکات لوٹ کرلے گئے، جاتے جاتے ان دہشت گردوں نے گھر کی دیوار پر کافر کافر شیعہ کافر کے توہین آمیز نعرے بھی درج کردیئے۔

واضح رہے کہ جمال یوسف کو کالعدم جماعتوں کی جانب سے توہین صحابہ کے جھوٹے الزام میں ملوث قرار دیکر 28 اگست 2021 کو اورنگی ٹاؤن پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔ کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں نے اس روز بھی جمال یوسف اور محلے کے دیگر شیعہ مکینوں کی املاک پر بھی حملے کی کوشش کی تھی اور نفرت انگیز نعرے بازی بھی کی تھی۔

اورنگی ٹاؤن کے مقامی شیعہ علماء واکابرین نے مشترکہ طور پر ان تکفیری و ناصبی دہشت گردوں کے خلاف اسی تھانہ اورنگی ٹاؤن میں مقدمہ درج کرواکر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق آج 20 ستمبر 2021 کو سٹی کورٹ کراچی میں بے گناہ شیعہ عزادار جمال یوسف کیس کی سماعت ہے جس میں وکیل صفائی کے ٹھوس دلائل اورعدم ثبوتوں کے سبب جمال یوسف کی درخواست ضمانت پر رہائی کا واضح امکان موجود ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ اور کالعدم تحریک لبیک کے دہشت گردوں کی جانب سے جمال یوسف کے گھر پر حملہ متوقع عدالتی فیصلے پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button