اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کالعدم سپاہ صحابہ سادہ لوح اہل سنت کو ورغلا کر فرقہ واریت پھیلانے کیلئے سرگرم

شیعہ نیوز : داعش سے منسلک دہشت گرد معاویہ اعظم کے دورہ سندھ کے موقع پر کراچی آمد،مسجد صدیق اکبر میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں  تکفیری دہشت گرداورنگزیب فاروقی کے ہمراہ جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما قاضی احمد نورانی سے ملاقات میں موجود تھے، قائد اہل سنت سلیم رضا قادری کے قاتلوں کی شہر قائد کے سادہ لوح اہل سنت عوام کو ورغلا کرفرقہ واریت پھیلانے کی کوششیں میں مزید تیزی۔

رپورٹ کے مطابق عالمی دہشت دہشت گرد گروہ داعش سے منسلک ،کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے رکن پنجاب اسمبلی معاویہ اعظم نےاپنے دورہ کراچی کے موقع پر دہشت گردوں کے ہیڈ کوارٹر جامع مسجد صدیق اکبر ناگن چورنگی میں سالانہ سیرت خاتم الانبیاءؐ اور عظمت صحابہ کانفرنس میں شرکت کے بعد اورنگزیب فاروقی اور جے یو آئی کے مرکزی رہنما قاضی احمد نورانی کے ساتھ ملاقات کی ۔

ذرائع کے مطابق امام مہدی ؑ کے گستاخ اعظم طارق ملعون کا بیٹا معاویہ اعظم سندھ کے امن وامان وثبوتاژکرنے کے خطرناک منصوبے کےساتھ سندھ پہنچاہے ، سینکڑوں اہل سنت قائدین اور عوام کے قتل عام میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ نے سندھ کے بعد کراچی میں بھی فرقہ وارانہ منافرت کو مزید پروان چڑھانے اور امن وامان کو تہس نہس کرنے کیلئے نئی حکمت عملی مرتب کی ہے ۔

کالعدم سپاہ صحابہ نے فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دینے اور شیعہ سنی فسادات کو بھڑکانے کیلئے مختلف الخیال اہل سنت علماءوتنظیمات کے ساتھ اپنے رابطے مضبوط کرنے شروع کردیئے ہیں ، معاویہ اعظم اسی مخصوص ٹاسک کے ساتھ سندھ کے دورے پر مصروف ہے ۔

ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما قاضی احمد نورانی نے قائد اہل سنت سیلم رضا قادری، عباس قادری، اکرم قادری سمیت شہدائے نشتر پارک کے قاتلوں اور اہل سنت مساجد پر قبضے کرنے والوں کے ساتھ ملاقات کرکے سعودی نواز ملک دشمن دہشت گرد جماعت کے ناپاک عزائم کی تکمیل کی راہ ہموار کردی ہے ۔ قاضی احمد نورانی کی معاویہ اعظم اور اورنگزیب فاورقی کے ساتھ ملاقات پرغیور اہل سنت عوام میں شدید غم وغصہ پایاجاتا ہے ۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close