کالعدم سپاہ صحابہ کا دہشتگرد ملعون عمران معاویہ کی شیعوں کےخلاف نفرت انگیز تقریراور فائرنگ
شیعہ نیوز:سعودی نواز دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ ہنگو کا امن تباہ وبرباد کرنے کے درپہ، سپاہ صحابہ کے بدنام زمانہ دہشت گرد عمران معاویہ کی محرم الحرام کے حساس ایام میں سر عام بھرے بازار میں شیعہ مخالف تقریر،شہریوں کو شیعہ پولیس اہلکاروں اور شیعہ عوام کے خلاف ورغلاکر فائرنگ کروادی ۔ خیبرپختونخوا حکومت اور تبدیلی سرکار کی ناک کے نیچے فرقہ وارانہ منافرت عروج پر ، قانون نافذکرنے والے اداروں کو بھی ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملک دشمن سعودی نواز دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے بدنام زمانہ دہشت گرد عمران نے بھرے مجمع کے سامنے تقریر کرتے ہوئے شیعہ مکتب فکر اور پولیس فورس میں موجود شیعہ اہلکاروں کے خلاف نفرت انگیز تقریر کی اور انہیںکافر اور واجب القتل قرار دیکر عام عوام کو اکسایا ۔ویڈیو میں صاف صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ بھرے بازار میں عمران معاویہ کی اس فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی تقریر کے بعد شرپسند عوام نے بڑی تعداد میں شیعہ املاک پر چڑھائی کردی اور شدید فائرنگ کی ۔ اس پوری صورت حال میں کہیں بھی حکومتی رٹ دکھائی نہیں دی، واضح رہے کہ ہنگو اور کوہاٹ خیبرپختونخوا کے حساس ترین اضلاع میں شمار ہوتے ہیں جہاں دہشت گردی کے بڑے خطرناک سانحات بھی رونما ہوچکے ہیں۔
اس سال محرم الحرام میں ملک کے بیشتر شہروں سے جلوس ہائے عزا اور مجالس پر کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی جانب سے حملوں کے خبریں منظر عام پر آچکی ہیں لیکن افسوس ریاستی ادارے ان سفاک دہشت گردوں کے خلاف کوئی بھی ٹھوس اقدام اٹھانے سے تاحال قاصر نظر آتے ہیں۔ دوسری جانب یہی ریاستی ادارے بیلنس پالیسی کے تحت شیعہ عزاداروں اور بانیان مجالس اور جلوس کے خلاف جھوٹے اور بےبنیاد مقدمات کے اندراج میں مصروف نظر آتے ہیں۔