اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
مانسہرہ میں کالعدم سپاہ صحابہ نے نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں اڑادی
شیعہ نیوز:ملک میں مسلم لیگ نون کی حکومت قائم ہونے کے بعد کالعدم دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ کو ایک مرتبہ پھر کھلی چھوٹ دی جارہی ہے۔ ہزارہ ڈویژن کے ضلع مانسہرہ میں کالعدم فرقہ پرست جماعت کی جانب سے ایک جلسہ میں نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اشتعال انگیز اور فرقہ پرستی پر مبنی تقاریر کی گئیں۔ جس پر انتظامیہ کی جانب سے اب تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، جلسہ میں کالعدم جماعت کے طفیل معاویہ اور اس کے ساتھیوں نے مخالف فرقہ کو شدید غلیظ زبان کا نشانہ بنایا۔ مانسہرہ کے مقامی عوامی حلقوں بالخصوص شیعہ برادری کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ طفیل معاویہ اور اس کے ساتھیوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے کڑی سزاء دی جائے