پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، کالعدم سپاہ صحابہ کے 2 دہشت گرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سی ٹی ڈی نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے پنجاب کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں تباہی ٹل گئی، سی ٹی ڈی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کو تھانہ سول لائن کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گردوں سے ہینڈ گرینیڈ، اسلحہ اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار ہونیوالے دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ سے ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونیوالے دہشت گردوں کی شناخت اختر عالم اور احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ سی ٹی ڈی نے دونوں دہشت گردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button