ایم ڈبلیوایم کےزیر اہتمام منعقدہ مجلس ترحیم بیادشہید حسن نصراللہ ؒ پر تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ، 3 عزادار زخمی
شیعہ نیوز : مجلس وحدت مسلمین ضلع کورنگی عوامی کالونی یونٹ کے زیراہتمام مسجد و امام بارگاہ ولی العصر ع میں قائد مُقاومت شہیدِ سیّد حسن نصر اللّٰہ رضوان اللّٰہ تعالیٰ علیہ کی یاد میں منعقدہ مجلس ترحیم پر مُلک دشمن تکفیری دہشت گردوں کا اپنے سرغنہ اورنگزیب فاروقی کی زیرقیادت حملہ ۔حملہ اس وقت کیا گیا جس وقت مجلس عزا جاری تھی۔
بعد ازاں اندھادھند فائرنگ سے زخمی ہونے والے عزاداروں کی عیادت کیلئے مجلس وحدت مُسلمین کراچی ڈویژن کے وفد کا جناح اسپتال کا دورہ، ناقِص طبی امداد کی فراہمی اور علاج معالجے میں لاپرواہی کے سبب ایم ڈبلیوایم قائدین نے تمام زخمیوں کو ایک نجی اسپتال منتقل کروادیا ہے، ایم ڈبلیوایم کے وفد میں ڈویژنل رہنما علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری، کاظم عباس، علی نیّر ، ہادی شہیدی، سیّد حسن کاظمی و دیگر شامل تھے ۔
جبکہ ڈویژنل صدر علامہ مُحمد صادق جعفری صاحب حملے کے وقت مجلس عزا سے خطاب کیلئے جائے وقوعہ پر ہی موجود تھے اور انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ ذمیداران سے فوری رابطہ اور ملاقات کرکے حالات سے آگاہ کیا اور دہشت گردوں کے خلاف فوری سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیااور تمام زخمی عزاداروں کی جلد مُکمل صحتیابی کیلئے خصوصی دُعا کی۔