
کالعدم ٹی ٹی پی دہشتگرد ٹولہ، کسی قسم کی رعایت کا حقدار نہیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ الائنس و ہیئت آئمہ مساجد امامیہ پاکستان کے رہنما علامہ محمد حسین مسعودی نے کہا ہےکہ معاشرے میں پھیلی ہوئی بے راہ روی، بے چینی اور بدامنی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المہدی انٹرنیشنل سینٹر میں علماء و معززین کی مشترکہ نشست سے خطاب کے دوران کیا۔
اجلاس میں آغا جعفر علوی، مولانا اکرام حسین ترمذی، مولانا مختار حسین ثقفی، مولانا رجب علی بنگش، مولانا سلیم رضا صابری، علامہ آغا مرزا طاہر علی حبیب اور دیگر شریک ہوئے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کرے۔
یہ خبر بھی پڑھیں شہید علامہ نواز عرفانی کی 7ویں برسی کا اجتماع پاراچنار میں منعقد ہوا
علامہ محمد حسین مسعودی نے مزید کہا کہ نام نہاد جعلی ملاؤں نے پر امن معاشرے کو برباد کیا اور وطن میں ہر طرف خطرے کو پروموٹ کیا، آج شمالی وزیرستان اور سرحدی خلاف ورزیوں کی وجہ سے سیکیورٹی فورسز کے جوان شہید ہو رہے ہیں.۔ یہ کالعدم دہشت گرد ٹولہ کسی بھی قسم کی رعایت کا حقدار نہیں، حکومت دہشت گردوں کیلئے نرم گوشہ رکھے ہوئے ہے جو کہ افسوسناک اور حیران کن ہے۔