آج بھی بنو امیہ کے لوگ امیر مختار ؒ کی شان میں گستاخی کر رہے ہیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ نیازحسین نقوی نےکہا ہےکہ امیر مختار ؒ کی شان میں گستاخی کرنے والے بنو امیہ کے لوگ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ملت جعفریہ کے تمام بڑے علما ء بشمول آیت اللہ خامنہ ای، آیت اللہ خوئی، آیت اللہ بہجت، آیت اللہ شاہرودی اور مزید پچاس سے زائد جید علماءوفقہاکی متفقہ رائے ہے کہ یہ بنو امیہ کی سازش تھی کہ انتقام خون امام حسینؑ لینے والےمختار ثقفی ؒ کی شخصیت کو داغدار اور متنازعہ بنادیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں بھی امیر مختار ؒ کی شخصیت کو داغدار کرنے والے اور ان کو متنازعہ بنانے والے بنی امیہ کے پیروکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام علماءکے نزدیک امیر مختار ؒ بہت دیندار، با اعتقاد اور اہل بیت اطہار ؑ کی موردِ تائید شخصیت ہیں ۔
واضح رہے کہ گستاخ ِامیر مختار ؒ جواد نقوی کے اندھے اور جذباتی پیروکار جواد نقوی اور عبد الغفور سیفی کی جانب سے امیر مختار ؒ کی شان میں ہرزہ سرائی پر نہ صرف مطمئن ہیں بلکہ ان کے دفاع میں اندھے ہو کر مقدسات کی توہین کا باعث بھی بن رہے ہیں۔