پاکستانی شیعہ خبریں

بلوچستان: ایف سی اور حساس اداروں کی ضلع ہرنائی میں کارروائی ، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں ایف سی اور حساس اداروں نے کارروائی کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع ملنے پر ہرنائی میں ایک پہاڑ پر غار نما مکان پر کی گئی، جہاں سے 8اینٹی ٹینک مائنز ، ایک ایل ایم جی مشین گن چینا اور 25ہزار راؤنڈ برآمد ہوئے، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیرافگن نے کمانڈ ایف سی اسکاؤٹ کرنل حسنین حیدر کے ہمراہ برآمد ہونے والے اسلحے کا معائنہ کیا ۔ آئی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button