اہم پاکستانی خبریں

بیرسٹر گوہر خان پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ کے امیدوار ہونگے، شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب صدر شیر افضل مروت نے انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین شپ کے امیدوار کا نام بتا دیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ بیرسٹر گوہر خان پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ کے امیدوار ہوں گے۔ پی ٹی آئی نائب صدر نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں بیرسٹر گوہر خان میری طرف سے چیئرمین شپ کے امیدوار ہوں گے۔ اس سے قبل ایک اور نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ عمران خان کی جگہ چیئرمین پی ٹی آئی کے دو، تین ناموں میں سے ایک پر اتفاق ہوگیا ہے۔ دوسری طرف پی ٹی آئی ترجمان شعیب شاہین نے کہا تھا کہ نئے پارٹی چیئرمین کے نام پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button