پاکستانی شیعہ خبریںشہید سردار حاج قاسم سلیمانیہفتہ کی اہم خبریں

شہید قاسم سلیمانی اور رفقاء کی دوسری برسی، پاکستان بھر میں اجتماعات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سردارانِ شہدائے مدافعان حرم اہل بیتؑ شہید قاسم سلیمانی ، ابو مہدی المہندس اور ان کے رفقاء کار کی مظلومانہ شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر پاکستان بھرمیں عوامی اجتماعات ، مجالس ترحیم کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

مختلف شیعہ قومی وملی تنظیمات مختلف شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں شہدائے راہ مقاومت والقدس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پروگرامات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین، آئی ایس او اور دیگر ملی تنظیمات کی جانب سے کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں چھوٹی بڑی تقاریب کا انعقاد کیا جارہاہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں آج اگر مقدس مقامات محفوظ ہیں تو اس میں شہید سلیمانی کا بڑا کردار ہے

اسلام آباد اور کراچی میں برسی کے مرکزی پروگرام مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے منعقد کئے جارہے ہیں جبکہ شیعہ علماء کونسل کی جانب سے اعلان کردہ برسی کا پروگرام اندرونی اختلافات اور بیرونی دباؤ کی بنا پر کینسل کردیا گیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے اسلام آباد کا مرکزی پروگرام 2 جنوری کو منعقد ہوا جبکہ کراچی کا مرکزی پروگرام 15 جنوری کو منعقد کیا جائے گا جس میں مختلف شعراء و خطباء سرداران شہدائے مقاومت اسلامی شہید قاسم سلیمانی و رفقاء کو منظوم نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔

یاد رہے کہ 3 جنوری 2019کوعلی الصبح دہشتگرد امریکی ڈرون حملے میں دنیا کو دہشتگردی سے بچانے والے اور انبیاء کرام ، اہل بیتؑ رسول اور اصحاب کے مزارات کا دفاع کرنے والے سردار شہدائے مدافعان حرم اہلبیتؑ شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور رفقاء عراقی دارالحکومت بغداد ایئر پورٹ پر شہید ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button