مشرق وسطی

برطانیہ کی بحری قزاقی پر خاموش نہیں رہیں گے۔ وزیر دفاع

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے وزیر دفاع نے آبنائے جبل الطارق میں ایرانی آئل ٹینکر پر برطانوی قبضے کو بحری قزاقی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اس حرکت پر خاموش نہیں رہے گا۔

بندر عباس کوسٹ گارڈ پولیس کے فلیٹ میں حیدر نامی جہاز کی شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ ایرانی آئل ٹینکر کو آبنائے جبل الطارق میں روکا جانا عالمی قوانین اور ضابطوں کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے بحری قزاقی کا ہمیشہ ٹھوس مقابلہ کیا ہے اور یقینا برطانیہ کی اس ڈکیتی کا بھی بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ایران کے وزیر دفاع نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے امریکی ڈرون طیارے کو مار گرائے جانے کا ذکر کر تے ہوئے کہا کہ ملک کی آبی، فضائی اور زمینی سرحدوں کی خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حیدر کلاس بحری جہاز مکمل طور سے ایرانی ماہرین نے تیار کیا ہے اور ہر قسم کے موسم میں امدادی کارروائیوں، سمندری گشت اور نگرانی کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔

انہوں کہا کہ یہ بحری جہاز ایک سو اسی درجے کے زاویئے اور ستر میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے سمندری طوفان میں اپنا توازن قائم رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل حاتمی نے مزید کہا کہ ایران نے یہ ترقی یافتہ جہاز امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے دوران تیار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button