بشار الاسد نے ایران سے روابط منقطع کرنے کی امریکی تجویز مسترد کی تھی، واشنگٹن پوسٹ
شیعہ نیوز: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ بشار الاسد نے امریکہ کی جانب سے ایران سے روابط منقطع کرنے کی تجویز مسترد کردی تھی۔
رپورٹ کے مطابق بشار الاسد نے ایران کے ساتھ روابط منقطع کرنے کی امریکی تجویز مسترد کردی تھی۔
روسیا الیوم کے مطابق امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے شام میں سابق سفارتکار بسام بربندی کے حوالے سے کہا ہے کہ بشار اسد نے امریکی پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ، تحریر الشام کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے نکالنے کے امکان کو مسترد نہیں کیا
اس پیشکش میں امریکہ نے شام کے لیے ایک معاہدہ پیش کیا تھا جس کے تحت شام کو ایران کی حمایت کم کرنے اور حزب اللہ کو شام کے راستے مدد فراہم نہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ اس کے بدلے میں امریکہ نے تدریجاً اپنے اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیشکش کی تھی۔ تاہم بشار اسد نے اس پیشکش کو قبول نہیں کیا۔
اخبار نے مزید کہا ہے کہ امریکہ نے یہ پیشکش اس وقت کی تھی جب شامی حکومت کے مخالفین نے بشار اسد کے خلاف بڑی کارروائی کی تیاری کی تھی۔ علاوہ ازین بشار اسد نے ترک صدر رجب طیب اردگان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی پیشکش کو بھی مسترد کیا تھا۔
ان تجاویز میں امریکہ کے ساتھ تعاون نہ کرنے کی وجہ سے بشار اسد کی حکومت کو درپیش بحران میں مزید اضافہ ہوا۔