مشرق وسطی

بعض اسلامی ممالک امریکہ اور اسرائیل کے آلہ کار ہیں۔ انصاراللہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ بعض اسلامی ملکوں کے حکمرانوں کا ولایت پر عقیدہ نہیں ہے اسی لئے وہ امریکہ اور صیہونی حکومت کے ہاتھ کا کھلونا بنے ہوئے ہیں۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل عبدالملک بدرالدین الحوثی نے عید غدیر کے جشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طاغوتی طاقتیں نہ صرف اس وقت یہ نہیں چاہتیں کہ یمن جیسے ممالک خود مختار رہیں بلکہ امریکہ جیسی استعماری طاقتیں جو امت اسلامیہ کی دشمن ہیں دیگر ملکوں سے اپنا رابطہ آقا اور غلام جیسا رکھنا چاہتی ہیں۔

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ولایت کا اصول مسلمانوں کو سبھی ظالموں اور سامراجی طاقتوں سے الگ کردیتا ہے کہا کہ امت اسلامیہ کے دشمن اور طاغوتی طاقتیں جو امریکہ اور اسرائیل کی غلام ہیں امت اسلامیہ پر مسلط ہونا چاہتی ہیں۔

انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اگر ولایت نہ ہوتی تو داعش اور دیگر تکفیری دہشت گرد اور گمراہ کن گروہوں کے وجود میں آنے کا راستہ پوری طرح ہموار ہوجاتا اور اس سے امریکہ اور اسرائیل کو یہ موقع مل جاتا کہ وہ امت اسلامیہ کے اندر تک اپنا پیر جمالیتے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close