دنیا

یمنی میزائل حملوں کے بعد بن گورین ائیرپورٹ کی سرگرمیاں معطل

شیعہ نیوز: امریکہ و برطانیہ اور غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج کے میزائل حملوں کے بعد بن گورین ائیرپورٹ کی سرگرمیاں معطل ہوگئیں اور غاصب صہیونی فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

یمنی ذرائع کے مطابق یمن پر امریکہ ، برطانیہ اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں یمنی فوج نے صہیونی شہروں اور قصبوں پر جوابی میزائل حملہ کیا ہے۔ میزائل حملے کے بعد صہیونی بین الاقوامی ائیرپورٹ بن گورین کی سرگرمیاں معطل ہوگئیں اور ہوائی اڈے پر موجود صہیونی فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : شام پر امریکی قبضے میں توسیع؛ جولانی کو سانپ سونگھ گیا

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یمنی میزائل صہیونی دفاعی سسٹم کو عبور کرتے ہوئے آسانی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یمنی رہنماوں نے غزہ پر صہیونی جارحیت ختم ہونے تک تل ابیب اور دیگر شہروں پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button