
سیرت امام حسنؑ سے استفادہ وقت کی اہم ضرورت ہے، علامہ ساجد علی نقوی
وقت کا تقاضا ہے کہ سیرت امام حسنؑ سے سبق لیتے ہوئے مسائل سے نبرد آزما ہونے اور اختلافات کو جڑوں سے اکھاڑنے کے لئے باہمی صلح و رواداری کو فروغ دیا جائے
شیعہ نیوز: علامہ سید ساجد علی نقوی نے نواسہ رسول اکرم ۖ حضرت امام حسن کے یوم ولادت (15 رمضان المبارک) کے موقع پر کہا ہے کہ نواسہ رسول ۖ حضرت امام حسن کی سیرت و کردار سے استفادہ کرتے ہوئے ہم نے بھی وطن عزیز میں اتحاد و وحدت کی جدوجہد کو آگے بڑھایا جس سے نہ صرف ارض پاک انتشار و افتراق سے محفوظ رہا بلکہ پاکستانی عوام بھی اخوت کی لڑی میں پرئوے جاچکے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامی محاذ استکبار کے مقابلے میں پوری طاقت کے ساتھ کھڑا ہے، امام جمعہ تہران
ہم سمجھتے ہیں کہ اتحاد بین المسلمین کا فروغ اور اخوت و وحدت ہمارا دینی و اسلامی فریضہ ہے۔قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ آج کے اس کٹھن دور میں جب مسلمان فرقہ واریت’ مسلک پرستی’ دہشت گردی اور اخلاقی جرائم میں مبتلا ہیں۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ان مسائل سے نبرد آزما ہونے اور اختلافات کو جڑوں سے اکھاڑنے کے لئے باہمی صلح و رواداری کو فروغ دیا جائے اور فروعی اختلافات کو نظر انداز کرتے ہوئے سینکڑوں مشترکات پر بلاتفریق فرقہ و مسلک جمع ہوکر اسلام و مسلمین کو متحد کیا جائے اسی سے دین اسلام کو مستحکم ہوگا اور مسلمان خدا کی دنیا کے وارث ہوں گے۔