بھکر، جلوس میں تعزیہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا، 7 عزادار شہید
حادثہ واپڈا اہلکاروں اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث پیش آیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بھکر میں یوم عاشورہ کے جلوس کے دوران تعزیہ بجلی کی تاروں سے ٹکرانے کے باعث 7 عزادار شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پیر سخاوت شاہ کے جلوس میں شامل تعزیہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر گیا، بجلی کی تاریں ٹکرانے سے دھماکوں کی آواز سے بھگدڑ مچ گئی، اس دوران کرنٹ لگنے اور تعزیہ کے نیچے دب کر 4 عزادار موقع پر ہی شہید اور متعدد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی عزاداروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بھکر منتقل کر دیا گیا، جن میں سے کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں عاشور کے دن پاکستان کی فضائیں یا حسینؑ کی صداؤں سے گونجتی رہیں
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ واپڈا اہلکاروں اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او علی رضا موقع پر پہنچ گئے، جلوس میں شامل عزاداروں نے احتجاج کیا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ تازہ ترین غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوچکی ہے۔