اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مہنگائی، غربت اور لنگر خانوں کے بعد عمران خان کا قوم کو بھنگ کا تحفہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عمران خان کی تحریک انصاف حکومت نے پاکستانی عوام کو مہنگائی، غربت اور لنگر خانوں کے بعد بھنگ کا قیمتی تحفہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بھنگ کی پہلی قانونی فصل تیار ہو چکی ہے۔ جس کی کٹائی کی آج باقاعدہ تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیراہتمام بھنگ کاشت کی گئی ہے۔افتتاح کیلئے پروقار تقریب ہو گی جس میں میڈیا بھی مدعو ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں لاپتہ افراد کے بارے میں حکومت اپنی پالیسی سے آگاہ کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ

ذرائع کے مطابق پاکستان میں بھنگ کی پہلی قانونی فصل روات میں کاشت کی گئی تھی جواب فصل پک کر تیار ہو گئی ہے۔ آج بروز جمعرات، 23 دسمبر کو روات میں فصل کی کٹائی کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button