دنیا

بھارت میں پر امن مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ،17افراد جاں بحق

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہندوستان بھر میں احتجاج مزید شدت اختیار کرتا جارہا ہے ۔

گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد ہزاروں مظاہرین دہلی کی جامع مسجد کے باہر جمع ہوئے اور بھارتی پرچم لہراتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مظاہرین نے مودی ہٹاؤ کے بھی نعرے لگائے۔ پولیس نے خواتین سمیت سیکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا، مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ اور واٹرکینن کا بھی استعمال کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے تقریباً 12 اضلاع میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی جبکہ گورکھپور، فیروز آباد ، کانپور اور ہاپوڑ میں بھی مظاہرے اور جھڑپیں ہوئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے گلف نیوز کے مطابق شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران اب تک بھارت کے کئی شہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 14 جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق 17 ہو گئی ہے، جبکہ اترپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سات افراد جاں بحق اور 38 پولیس اہلکاروں سمیت 50 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئےجبکہ موبائل انٹرنیٹ خدمات اور براڈ بینڈ سروسز کو معطل کردیا گیا ہے۔

دارالحکومت دہلی کے مختلف علاقوں میں بھی مختلف تنظیموں کی جانب سے مظاہرہ کئے گئے ۔

نئی دہلی میں وزیر داخلہ اُمیت شاہ کی رہائشگاہ کی جانب پیدل مارچ کرنے والے کانگریس پارٹی کے قافلے کو روکا گیا اور سابق صدر پرناب مکھرجی کی بیٹی سرمشٹھا مکھرجی کو حراست میں لے لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button