دنیا

اسرائیل میں کورونا سے مزید 19 مریض ہلاک، 1480 نئے کیسز

شیعہ نیوز: اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صیہونی ریاست میں کورونا کے مزید 19 مریض دم توڑ گئے جب کہ 1480نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی ریاست میں کورونا سے اب تک کل 2 ہزار 268 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 3 لاکھ 50 ہزار 348 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت اسرائیل میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 29 ہزار 617 ہیں۔ ان میں سے 634 کی حالت خطرے میں ہے جب کہ 239 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

اسرائیلی کابینہ میں گذشتہ روز کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن اور نقل وحرکت پر لگائی گئی پابندیوں میں معمولی نرمی پرغور کیا گیا۔ اس موقعے پر وزرا نے صیہونی ریاست میں دوسرے مرحلے میں کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کی تجویز پیش کی۔

ادھر ایک دوسرے سیاق اسرائیل کی میڈیکل آرگنائزیشن برائے انسانی حقوق اسرائیلی وزارت صحت پر کورونا کے پہلے 100 دونوں میں وبا پرقابو پانے میں ناکامی کا الزام عائد کیا ہے۔ انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ وبا کے دنوں میں وزارت صحت نے اسے کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے۔

انسانی حقوق گروپ نے وزارت صحت پر کورونا کے مریضوں کے معاملے میں نسلی امتیاز برتنے کا بھی الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ وزارت صحت نے عرب آبادی اور حریدی مذہبی یہودیوں‌کو فوری طبی امداد فراہم نہیں کیں جس کے نتیجے میں ان میں کورونا کی وبا پھیلی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close