پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بھارت مسلمانوں کو لڑانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ علامہ فرقان حیدر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ فرقان حیدر عابدی کا جاری بیان میں کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر مسلسل چلنے والے انڈین فلم کے کلپ مقدسات اسلامی کی توہین ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان مسلسل مسلمانوں کو لڑانے کے لئے کوششوں میں مصروف ہے، شاتم رسول سلمان رشدی کو پناہ بھی اس ہی معلون بھارت نے دی، یہ تمام معاملات بھارت مسئلہ کشمیر سے دنیا کی نظریں ہٹانے کے لئے کر رہا ہے، کشمیر ہماری شہ رگ حیات ہے، اس پر لگنے والے ہاتھ کو ہم کاٹ کر رکھ دیں گے۔

علامہ فرقان حیدر عابدی کا کہنا تھا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو اندرونی مسئلہ کہہ کر دنیا کو دھوکہ نہیں دے سکتا، بھارت کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مکمل خلاف ورزی ہے۔

نائب صدر جعفریہ الائنس کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں ایک حل طلب مسئلہ ہے، پاکستان کی غیور اور بہادر قوم اپنے مظلوم نہتے کشمیری بھائیوں کے حقوق کے لئے دوبارہ بھی قربانیاں دینے کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسی ویب سائٹ کو بلاک کرے جس پر مسلسل مقدسات اسلامی کی توہین ہورہی ہے، جو صرف اور صرف مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنے کی سازش ہے، پاکستانی عوام ہر اُس آنکھ کو نکال دے گی جس نے بھی پاکستان کو میلی نگاہ سے دیکھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button