دنیا

بھارتی فوج کی جارحیت، فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ بھارتی فوجیوں نے فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی افواج نے ضلع اسلام آباد (اننت ناگ) کے علاقے پازل پورہ میں آپریشن کیا۔ اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔

آپریشن کے دوران قابض فورسز نے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا اور انہیں عسکریت پسند قرار دے کر فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

کشمیری ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والی متعدد خواتین کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ کشمیری 73 روز سے گھروں میں محصور ہیں اور مسلم امہ سمیت پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button