دنیا

بھارتی پولیس کا احتجاج کرنے والی خواتین پر لاٹھی چارج

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گزشتہ رات پولیس نے اترپردیش کے شہر کانپور میں پچھلے تین ہفتوں سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا۔

ہندوستان کے شہروں لکھنؤ ، میرٹھ ، اعظم کڑھ کے بعد بھی اترپردیش پولیس نےگزشتہ رات اترپردیش کے شہر کانپور میں پچھلے تین ہفتوں سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین کو منتشر کرنے کیلئے چمن گنج کے محمد علی پارک میں ، مظاہرین کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس اور ہجوم آمنے سامنے آگئے اورماحول کشیدہ ہوگیا۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور انہیں پارک سے باہر نکال دیا۔ دوسری طرف ، خواتین کا کہنا ہے کہ پولیس نے پر امن مظاہرے کو زبردستی ختم کیا ہے۔

دوسری جانب شہریت ترمیمی قانون ، این آرسی، این پی آر کے خلاف کے دہلی کے شاہین باغ کو لیکرآج بروز پیر سپریم کورٹ میں اہم سماعت ہونے والی ہے۔ سپریم کورٹ میں شاہین باغ احتجاج کو ختم کرانے اور بند شاہراہ کو کھولنے کی درخواست کرتے ہوئے متعدد عرضداشتیں دائر کی گئی تھی۔

گزشتہ 58دنوں سے نئی دہلی کے شاہین باغ میں خواتین کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون ، این آرسی ، این پی آر کے خلاف احتجاج کیاجارہاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button