دنیا

جوبائیڈن نے اپنی جیت کا اعلان پریس کانفرنس میں کردیا

شیعہ نیوز:ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں امریکی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جہنوں نے مجھے مینڈیٹ دیا۔ ڈیموکریٹ کو عوام نے مینڈیٹ دیا ہے۔ امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی صدارتی امیدوار کو 74 ملین ووٹ ملے۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اُن کے سیاسی حریف ہیں لیکن اُن کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ تمام ووٹوں کی گنتی کی جانی چاہیے تاکہ سیاسی مخالفین کے تمام خدشات دور ہو جائیں۔ بائیڈن نے کہا کہ عالمی وبا سے امریکا کو بہت نقصان ہوا اور افسوس کی بات ہے کہ اب بھی اس کے یومیہ کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی برتری مزید مستحکم ہوگئی ہے۔

جارجیا اور پنسلوینیا کی ریاستوں میں بائیڈن ٹرمپ سے آگے نکل گئے ہیں۔ بائیڈن کی جارجیا میں 1 ہزار سے زائد اور پنسلوینیا میں 6 ہزار ووٹوں کی برتری ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کامیابی کے پیش نظر جوزف بائیڈن کی سیکیورٹی کے لیے سیکرٹ سروس نے اپنے مزید اہلکار ولمنگٹن بھیج دیئے ہیں۔

امریکی صدارتی انتخاب میں کامیابی کی صورت میں نامزد صدر کی سیکیورٹی موجودہ صدر کے برابر کر دی جاتی ہے۔ جو بائیڈن کے گھر کی فضائی حدود بھی پروازوں کے لئے بند کر دی گئی ہے۔

ادھر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی پر دھاندلی کا الزام عائد کر دیا ہے، کہتے ہیں ان کے پاس ثبوت بھی موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر انتخابات میں میرے ووٹ چوری نا ہوتے تو میں دوسری بار بھی صدر منتخب ہو جاتا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button