اہم پاکستانی خبریں

پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے 55 پیسے کا بڑا اضافہ

شیعہ نیوز: پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا، وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے 55 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 89 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 75 پیسے اضافہ کیا گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 278 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 24 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button