اہم پاکستانی خبریںپاکستانی شیعہ خبریں

کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرسپاہ صحابہ کے دہشتگر دوں کا حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادارہ)کے ذرائع کے مطابق کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر آج صبح دہشتگروں کی جانب سے دستی بموں سے حملہ کیا گیا اور فائرنگ کی گئی جس سے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے 4 ملزمان اسٹاک ایکسچینج کے قریب موجود تھے جو پولیس کے ساتھ مقابلے کے بعد سپاہ صحابہ کے دہشتگر دوں مارے جاچکے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے پہلے دستی بم سے حملہ کیا اور پھر فائرنگ کی جس سے اسٹاک ایکسچینج کا گارڈ بھی زخمی ہوا ہے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکس چینج پر حملہ پاکستان کی معیشت پر حملہ ہے، اسٹاک ایکس چینج کو سیکیورٹی فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close