اہم پاکستانی خبریں

مودی سری نگر میں گھس کردکھائے، اپنی حیثیت جان لے گا، بلاول بھٹو

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف کوئی ہمارا ساتھ دینے کو تیار نہیں‘پورے پاکستان کو پیغام دیتا ہوں کہ ہم سب کشمیری ہیں اور کشمیر ہمارا ہے۔

زرائع کے مطابق اسکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا گجرات کے قصائی سے پوچھتا ہوں کہ مودی اگر تم نےکشمیریوں کو حقوق دینے ہیں تو کرفیو اٹھاکر دکھاؤ‘نریندرمودی !تم رہبرنہیں راہزن ہو ‘ تم پیلٹ گنزکے ذریعے کشمیریوں کی آنکھیں چھین سکتے ہو مگر ان کے خواب نہیں‘قاتل مودی باقی سب چھوڑے صرف سری نگر میں گھس کردکھائے اپنی حیثیت جان جائے گا۔ تم بوٹوں کی دھمک سے آزادی کے جذبے کو ختم نہیں کر سکتے،تاریخ مودی کو قاتل کے طور پر یاد رکھے گی ۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ آج کشمیری عوام بدترین بھارتی جارحیت کا شکارلیکن اقوام عالم خاموش تماشائی بیٹھی ہیں،ہم یہ نھیں کہتے کہ تم کشمیر میں آؤ ،لیکن ہم یہ ضرور کہتے ہیں کہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر تو کچھ بولو،آج دو ہفتے سے زیادہ کا عرصہ بیت گیا ہے،کشمیری عوام اپنے گھروں میں محصور ہیں،کشمیر میں سخت غذائی قلت اور میڈیکل کی سہولیات کا بدترین فقدان جنم لے رہا ہے،لیکن کوئی کچھ بولنے والا نھیں ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر پوری پاکستانی قوم اور تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اور ادارے ایک پیج پر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button