اہم پاکستانی خبریں

بن سلمان جلد پاکستان آئیں گے: نگران وزیر خارجہ

بھارت کے ساتھ تعلقات سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے پاکستان کے بھارت سے تعلقات منقطع ہیں۔

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے متعلق سوال پر جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا سعودی عرب کی ولی عہد محمدبن سلمان جلد پاکستان آئیں گے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا نگران حکومت کے اقدامات سے حالات میں بہتری آئی ہے، اسمگلنگ کو آہنی ہاتھوں سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ڈالر گرنا شروع ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مقیم غیر قانونی طور پر رہنے والے افراد کو نکالنے کا فیصلہ مناسب ہے، غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ملک چھوڑنے کا وقت دے دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے اور انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن دے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button