مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شہید قاسم سلیمانی اور انکے ساتھیوں کا خون عظیم کامیابی کی نوید ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے مرکزی رہنماء سید ہاشم الحیدری نے ایرانی شہر ساری میں شہید سپہ سالاروں کے چہلم کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور انکے ساتھیوں کا خون مستقبل قریب میں عظیم کامیابی کی نوید اور حضرت امام زمانہ عج کے ظہور کا مقدمہ ساز ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی تمام اسلامی مزاحمتی محاذوں کے سپہ سالار ہیں جبکہ ان کو شہید کرنے کا امریکی اقدام بھی کسی ایک فرد کیخلاف نہیں بلکہ پورے اسلامی مزاحمتی محاذ کیخلاف ایک جارحانہ اقدام ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کے خون کا سخت ترین انتقام عراق، لبنان، شام، بحرین اور فلسطین سے لیکر یمن تک کے تمام اسلامی مزاحمتی محاذوں کے ذمے ہے۔

حشد الشعبی کے مرکزی رہنما ہاشم الحیدری نے ایرانی عوام کو مخاطب کرکے امامت (رہبری) اور مزاحمت کو "امن و امان” کے دو اہم ترین ارکان قرار دیا اور کہا کہ ایران کے اندر موجود "امن و امان کی عالی فضا” مذاکرات یا جمہوریت کے نتیجے میں حاصل نہیں ہوئی بلکہ یہ اسلامی امامت اور مزاحمت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے اسلامی امامت و مزاحمت کی برکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی سے امریکہ و اسرائیل کی بربادی کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے، جبکہ بہت ہی جلد ہم شہید قاسم سلیمانی کا پرچم ہوا میں لہرا دیں گے۔ سید ہاشم الحیدری نے واضح الفاظ میں امتِ مسلمہ کی فتحیابی کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو جان لیں کہ سب ملکر ایک رہبر کی پیروی کریں، جبکہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے علاوہ ہمارا کوئی دوسرا رہبر نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button